حیدرآباد۔13۔مارچ (اعتماد نیوز)کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج
اپنے حلقہ پارلیمنٹ امیتھی سے پرچہ نامزدگی داخل کی۔ اس موقع پر انکے ماں
اور اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی اور انکے بہن پریانکا گاندھی موجود
تھے۔ اور
انکے حامیوں نے انکا والہانہ استقبال کیا۔ انہوں نے پرچہ نامزدگی
داخل کرنے کے بعد کہا کہ انہوں نے مودی پر شخصی معاملہ میں تنقید نہیں
کی۔بلکہ انکی شخصیت پر ایک سوال کو پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ شخصی
معاملات پر تنقید کرنے سے باز رہتے ہیں۔